عمران فرحت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹاپ آرڈر بلے باز عمران فرحت کو12اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول افتتاحی میچ کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ نامزد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے لیے مکمل ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عمران فرحت کے ساتھ سابق ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ اور عبدالمجید کو فیلڈنگ کوچ کے طور پر مقرر کیا ہے۔سابق آل رانڈر اظہر محمود ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں