40

عمران کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر بالکل ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گاوہی سارے جلائو گھیرائو کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور اس پر عمل کروایا، میری سمجھ کے مطابق یہ بالکل ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ عمران خان ہی سارے جلائو گھیرائو کے ماسٹر مائنڈ ہیں وہ گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کرکے گئے تھے، یہ توجیہہ بنتی ہی نہیں کہ عمران خان تو جیل میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ فوجی تنصیبات پر حملے کی ساری منصوبہ بندی اور تیاری عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کی تھی اور اس سب کے آرکیٹکٹ عمران خان ہیں، اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں