52

عمران کیخلاف نیب کیس مضبوط

اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی واپس بھیجی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے فیصلے سے نیب کا عمران خان اور دیگر کیخلاف 190 ملین پائونڈز کا کیس (المعروف القادر ٹرسٹ کیس)مضبوط ہوا ہے۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے عمران خان نے جو اقدامات کیے تھے وہ کالعدم ہوگئے اور اس طرح ثابت ہوا کہ این سی اے کی جانب سے پاکستان بھیجی گئی 190 ملین پائونڈز کی رقم دراصل ریاست پاکستان کی ملکیت تھی۔ عمران خان کی حکومت نے کابینہ کے متنازع فیصلے کے بعد یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بحریہ ٹائون کی جانب سے سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جمع کرا دی تھی۔ فی الوقت نیب جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی سے اسی کیس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیب کے ایک سینئر ذریعے نے بتایا کہ جاری تحقیقات کے بعد نیب احتساب عدالت میں عمران خان اور دیگر کیخلاف کیس دائر کرے گا جو حتمی مراحل میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں