57

عمران کیخلاف کیسز’ سماعت ملتوی

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق3کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں