33

عمران کی پیشی قوم کواڑھائی کروڑ میں پڑی

اسلام آباد(بیوروچیف)عمران کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی، وفاقی پولیس کو ڈھائی کروڑ میں پڑی،ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں۔ کھانے پر8لاکھ خرچ ، کنٹینر کا 18 لاکھ کرایہ تھا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر توڑ پھوڑ اور گھراو جلاو کے نتیجے میں کیپیٹل پولیس کو سوا دو کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے،۔ بتایا جاتا ہے کہ وفاقی پولیس نے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے ، پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں