55

عمران کے حالات کی ذمہ دار بشریٰ بی بی قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالہ میں ذاتی ملازم انور زیب نے عمران خان کے متعدد پراسرار رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ سوشل میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کے ذاتی ملازم انور زیب بتایا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بشری بی بی کیساتھ شادی سے بھی لاعلم تھے انہیں رات بارہ بجے کے بعد فون پر کسی نے شادی کے بارے میں بتایا جس کے بعد ہم نے جب ٹی وی چلایا تو شادی کی خبریں چل رہی تھیں ان کے ساتھ دو خواتین ملازمہ تھیں جن کی عمریں بیس سے بائیس سال تھیں، بشری بی بی عبادت میں مشغول رہتی اور پردہ کرتی تھیں شروع میں ہم سے بھی پردہ کرتی تھیں مگر بعد میں چھوڑ دیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی شادی پر خوشی تھی لیکن دو تین ماہ بعد انہوں نے ہمیں تنگ کرنا شروع کردیا، بشری بی بی کے آنے کے بعد گھر میں زیادہ تر کوئی نہیں آتا تھا میٹنگ وغیرہ آفس میں ہوتی تھیں، بشری بی بی کے آنے کے بعد عمران خان اپنے دوستوں سے کٹ کر رہ گئے تھے، فرح گوگی بھی کبھی کبھار بنی گالہ چکر لگاتی تھیں اور مشورے دیتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں