عمران ہاشمی نے اپنے بارے جاوید شیخ کا بیان مسترد کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کے خود سے منسلک برے رویئے کے بیان کو عجیب قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق جاوید شیخ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے برے رویئے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ فلم ‘جنت’ کے پروڈیوسر تھے اور اس فلم کا ایک نیا ڈائریکٹر تھا، جب مجھے فلم کی سٹوری بتائی گئی تو اس وقت تک میری ملاقات عمران ہاشمی سے نہیں ہوئی تھی، اس کے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے جب عمران ہاشمی سے میرا تعارف کروایا تو میں نے ملنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تو عمران ہاشمی منہ موڑ کر چلے گئے جس پر مجھے بہت غصہ آیا تھا۔جاوید شیخ کے مطابق پھر ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ سین کی ایک بار ریہرسل کرنی ہے عمران ہاشمی وہاں بیٹھے ہیں آئیے ریہرسل کرلیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں