34

عمران 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے’ مریم نواز

اسلام آباد (بیوروچیف)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو بینچ فکسنگ کا ثبوت قرار دیدیا۔چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کیا میں نے پرویز الہی کو کہا تھا کہ مظاہر نقوی کے پاس جائیں اور بینچ فکسنگ کرائیں، پرویز الہی میری بات سنتے تو آج بہتر سیاست کر رہے ہوتے، پرویز الہی جو آڈیو میں فرما رہے ہیں کیا مریم نواز نے کہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ پر انگلیاں اٹھیں تو احتساب انہیں ہی کرنا ہو گا، یہ ایک دوسرے سے انتقام لے رہے ہیں، ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں، چاہے عمران ہو، تین چار ججوں کا گروپ ہو یا جنرل فیض ہو، خود اپنے راز کھول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ادارے میں فیض کی باقیات موجود ہیں جو اب بھی عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں