عمرہ زائرین کو سعودی عرب سے نکلنے کیلئے29اپریل کی ڈیڈلائن

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے حج سیزن شروع ہونے سے قبل غیرملکی عمرہ زائرین کو ملک سے نکلنے کے لیے 29اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غیرملکی عمرہ زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ 29اپریل تک حج سیزن شروع ہونے سے قبل ملک سے انخلا کو یقینی بنائیں۔ وزارت کی جانب سے13اپریل(15شوال) کو غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ قرار دیا گیا ہے۔ 29اپریل سے زائد مدت تک سعودی عرب میں قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔ عمرہ کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا جبکہ قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے، پہلی ذی قعد کو عازمین حج کا سعودی عرب میں داخلہ شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں