عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات

جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین اور نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کردہ سیفٹی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل کریں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، آسمانی بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔بیان کے مطابق کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے دوران ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔دوران بارش کوشش کی جاتی ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ جنرل اتھارٹی کی سیفٹی گائیڈ لائنز کا مقصد بھی زائرین کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب اگر آپ جی سی سی ملک کے رہائشی ہیں اور سعودی عرب میں لیاوور کے ساتھ بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو اب آپ مفت اسٹاپ اوور ویزا سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو آپ کو اپنے ٹرانزٹ کے دوران عمرہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔یہ ویزا سعودیہ ائیرلائنز اور فلائین کے ساتھ بکنگ کے ذریعے دستیاب ہے جو روحانی سفر کے ساتھ طویل فاصلے کے سفر کو یکجا کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔سعودی ٹرانزٹ ویزا یا اسٹاپ اوور ویزا ایک خصوصی ویزا ہے جو مسافروں کو مملکت میں 96گھنٹے (چار دن)تک رہنے کی اجازت دیتا ہے۔یہ سعودیہ ایئر لائنز یا فلائناس پر پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہے، اور اسے عمرہ اور زیارت جیسے مذہبی مقاصد کے لیے مکہ یا مدینہ جانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ویزا مفت ہے تاہم صرف پروسیسنگ اور لازمی میڈیکل انشورنس کے لیے کم سے کم فیس رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں