36

عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ کرنے کے لیے آنے والے افراد کے بیگ میں کن10 ضروری اشیا کاموجود ہونا ضروری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکانٹ پر بتایا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی موجودگی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ ہنگامی صورت حال میں رابطہ نمبروں کے ساتھ ایک کاغذ اور دعاں کے لیے ایک کتابچہ بھی بیگ میں رکھا جائے،وزارت حج نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے نقشے کے علاوہ پانی کی بوتل، موزے اور ہلکے جوتے لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں