عمرہ ویزہ کی خلاف ورزی پر50ہزار ریال جرمانہ،6ماہ قید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ ویزے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں قیام غیر قانونی تصور کیا جائے گا، جس پر 50ہزار ریال تک جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام عمرہ زائرین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر سعودی عرب سے روانہ ہو جائیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج و عمرہ کے ضوابط کا احترام انتہائی ضروری ہے، اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف سخت سزائیں دی جائیں گی بلکہ انہیں مستقبل میں بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں قیام کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد کوئی بھی غیر ملکی زائر ملک میں مقیم رہا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور اسے ڈی پورٹ کر کے آئندہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں