عمرہ کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے عمرہ ویزا کے نام پر شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت راشد رضا ولد الطاف حسین سکنہ محلہ سہیل آباد کے نام سے ہوئی، جس کے قبضہ سے 5پاکستانی پاسپورٹ’ موبائل فونز اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد سکندر حیات کی ہدایت پر ایف آئی اے کے انسپکٹر کشف علوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سہیل آباد میں چھاپہ مار کر عمرہ ویزا کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے والے راشد رضا کو گرفتار کر کے پاکستانی پاسپورٹ’ موبائل فونز اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں