عمرہ کی ادائیگی کیلئے واسا ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے5 واسا افسران اور ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے لئے کمیٹی روم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عارف سریانی، ڈائریکٹر فنانس جاوید غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے5 واسا افسران و ملازمین خوش قسمت رہے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں مقصود احمد، سینئر اکائونٹنٹ عدنان احمد، اسسٹنٹ ریونیو آفیسر محسن ندیم، پمپ آپریٹر محمد عرفان اللہ اور پمپ آپریٹر علی حسنین شامل ہیں۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن نے پانچوں خوش قسمت افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹ تیار رکھیں تاکہ ان کے مقدس سفر کے لئے اقدامات مکمل کئے جا سکیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب جانے والے افسران و ملازمین اپنی عبادات کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور محکمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں