عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور (شوبز نیوز) نکاح کے بندھن میں بندھنے والے اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوگیا۔شانزے لودھی نے اس روحانی تقریب کے لیے خاص طور پر سلور گرے رنگ کا نفیس لباس زیب تن کیا۔انہوں نے سادہ اور نفیس جیولری کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا اور سافٹ میک اپ سے ان کی شخصیت میں مزید نکھار آیا، ان کا یہ انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں