34

عملہ یونین کونسلز کی جدوجہد سے حکومت کے ٹاسک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ ملازمین اپنے تجربے مہارت اور قابلیت کی بنا پر کسی بھی ادارے اور محکمے کا اثاثہ پوتے ہیں اور ایسے افراد ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد شہزاد اکرم چوہدری نے ریٹائرڈ ہوئے والے ملازمین یونین کونسلز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ملازمین کے بقایاجات سمیت دیگر معاملات کے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد سٹی محترمہ نادیہ فاطمہ صاحبہ نے کہا عملہ یونین کونسلز نے محنت اور جدو جہد سے حکومت پنجاب کے ٹاسک کو دن رات کام کر کے پایہ تکمیل پہنچایا ہے اور ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے میں تمام ساتھیوں ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اس سلسلہ میں عنقریب ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جاے گی جس میں اعزازی سرٹیفکیٹ اور اعزازیہ دینے پر ہم سنجیدگی سے غور کر رہیہیں ان کے اعزاز میں ایک گرینڈ افطار ڈنر بھی ہمارے پروگرام میں شامل ہے تاریخ کا اعلان جلد کیا جاے گا اس موقع پر مہمان اعزاز سابق صدر پریس کلب فیصل آباد چوہدری عبد الرحمن گجر نے اس تقریب اور منتظمین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات ژندہ قوموں کی جدو جہد اور اپنے محسنوں کو یاد رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں یونین راہنماوں محمد فاروق بٹ طارق محمود خان محمد خان کلو نے اپنے اپنے خطاب میں ملازمین کی ادارے کے لیے خدمات اور ان کو در پیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں