عوامی تحریک کے رہنما منظور رحمانی کے والد انتقال کر گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان عوامی تحریک سوشل میڈیا ٹیم کے کوارڈنیٹر اور معروف سماجی شخصیت منظور حسین رحمانی’محمد سعید’ عبدالوحید’ نور محمداور نوید شہزاد کے والد محترم اور محمد عظیم ‘ محمد علیم کے دادا جان حاجی علی محمد گذشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے انا للہ و انا الیہ راجعون ‘مرحوم علی محمد کا جنازہ سدھوپورہ سے اٹھایا گیا اور نماز جنازہ حضرت قائم سائیں دربار سے ملحقہ جنازہ گارہ میں ادا کی گئی اور مرحوم کو قریبی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں میاں محمد کاشف ‘سہیل گل عارفی’حافظ رب نواز’خالد رفیق سندھو ایڈووکیٹ اور رفیق نجم سمیت سیاسی ‘ سماجی و کاروباری حلقوں نے شرکت کی دریں اثناء شہر کی صنعتی و تجارتی تنظیموں ‘صحافیوں ‘ وکلا اور منہاج القرآن و عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے بھی سوگواران خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں