27

عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،ڈی پی او عبادت نثار

کمالیہ( نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کاوش، ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں عوامی مسائل سنے ، موقع پر احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ، عبادت نثار نے عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیس سروسز میں بہتری کے لیے ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں لگائیں۔ ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو براہ راست پولیس افسران تک رسائی دینا اور ان کے مسائل موقع پر سن کر فوری طور پر احکامات جاری کرنا تھا۔کھلی کچہریاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739 گ ب، تھانہ بھسی ،چک نمبر 712 گ ب کے گورنمنٹ بوائز سکول اورکمالیہ میں ٹی ایم اے آفس میں منعقد کی گئیں۔مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علاقائی مسائل بالخصوص جرائم کی روک تھام، گشت کے نظام اور مقامی پولیس کی کارکردگی سے متعلق آرا پیش کیں۔ ڈی پی او عبادت نثار نے اس موقع پر کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہم عوامی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں