عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم،نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور ہے

لاہور (بیوروچیف) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم، نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتریں ہیں،اب جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔ پاکستان کے عوام نے فتنے،فساد اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے،اب پورے پاکستان میں کام،کام اور صرف کام ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلا سال مکمل ہوا ہے۔مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتری ہیں۔مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیالی پلائو پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب نوازشریف کا دور ہے عوامی خدمت کا دور ہے۔مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے ہیں جو پہلے کوئی حکومت نہیں کرسکی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنارہی ہیں۔مریم نواز نیگڈگورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے باقی صوبوں کے ترجمان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ہمت کریں اپنے وزرائاعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں