19

عوامی ریلیف ہمارا مشن ہے

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چند دن میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔رمضان نگہبان پیکیج،20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 130 ارب کا کسان پیکیج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں