سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہوا جس میں سائلین نے بھر پور شرکت کی اور ریونیو سروسز سے متعلقہ اپنی شکایات بارے آگاہی کیا۔ ریونیو کچہری میں اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین،اے ڈی سی جی عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ کے علاوہ سب رجسٹرار ‘ تحصیلدار ‘ این ٹی او سمیت ریونیو اور لینڈ ریکارڈ افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے فرداجراء ‘ رجسٹریشن ‘ انتقال ‘ درستگی نام ‘ ڈومیسائل ‘ گرداوری ‘ متفرق درخواستوں شاملاٹ دیہہ کی اراضی ‘ نشاندہی ‘ وارثت کے انتقال سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر حکومتی ویژن کے مطابق فوری عمل درآمد کیاجائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیاجائے۔
29