9

عوامی سہولیات کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

سرگودہا(بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پارکس کی بحالی اور عوام کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام بلاک ایکس، نیو سیٹلائٹ ٹائون میں طویل عرصے سے غیر فعال پارک کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ کمشنر سرگودھا ڈویڑن جہانزیب اعوان کی موجودگی میں علاقہ مکینوں اور بچوں نے پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بچوں نے کمشنر سرگودھا کے ہمراہ پارک میں پودے بھی لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارک کی حفاظت، دیکھ بھال اور بحالی کو یقینی بنائیں گے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد ارشد اور سی او ایم سی ماجد بن احمد بھی موجود تھے۔ بلاک ایکس کا ایک ایکڑ رقبے پر مشتمل یہ پارک عرصہ دراز سے غیر فعال اور خستہ حالی کا شکار تھا۔ کمشنر سرگودھا نے اپنے دورے کے دوران پارک کی اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے کو فوری طور پر پارک کی بحالی، تزئین و آرائش اور اسے قابلِ استعمال بنانے کی ہدایت جاری کی۔پی ایچ اے نے کمشنر کی ہدایت پر دن رات کام کرتے ہوئے ریکارڈ مدت میں پارک کو مکمل کیا۔ پارک کے چاروں اطراف نئی باڑ لگائی گئی، دو خوبصورت کینوپیاں ، واکنگ ٹریک، بینچز، روشنی کا مؤثر انتظام اور فیملیز کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں