عوامی شکایات حل نہ ہونے پر ایم ڈی واسا کا افسران و عملہ کیخلاف کارروائی کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے عوامی مسائل کے حل کیلئے محکمہ واسا میں نئی اصلاحات متعارف کروا دی، بروقت عوامی شکایات حل نہ ہونے پر متعلقہ افسران وعملہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ شہر بھر میں نکاسی وفراہمی آب کی شکایات کو 24گھنٹے کے اندر حل کیا جا رہا ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے خود بھی فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے عملہ کو متحرک رکھا، ریکارڈ ریکوری کرنے اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے عمل کو تسلسل کروایا۔ تفصیل کے مطابق ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے محکمہ واسا کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1334 کو چوبیس گھنٹے فعال کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں سیوریج کے ڈھکن غائب یا ٹوٹنے کی شکایت ہو تو اگلے 6گھنٹوں میں ڈھکن رکھا جائے گا۔ سیوریج لائن کی بندش کے معاملہ کو 24گھنٹوں میں حل کیا جائے اور اگر کسی علاقہ میں پائپ لائن ٹوٹنے سے مسئلہ ہو تو اس کو 48گھنٹوں میں حل کیا جائے گا اور اس ٹائم فریم میں صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور مذکورہ مسئلہ حل نہ ہو اور اسی طرح واسا کے خلاف صارفین کی شکایات کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ میں محکمہ واسا نے 37کروڑ سے زائد ریکوری کی جبکہ اس طرح ریکوری کو 40کروڑ تک کیا جا رہا ہے جس کیلئے محکمہ واسا کا ریونیو سٹاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے ریونیو اور فیلڈ سٹاف کو کہا کہ جن علاقوں میں ریکوری کی شکایات ہیں دونوں افسران علاقوں کا وزٹ کر کے صارفین کی شکایات کو دور کریں اور ریکوری کو یقینی بنائیں اور شہر میں بلاتفریق نکاسی آب کیلئے سیوریج سے ڈی سلٹنگ اور سیوریج مین لائن کی مرمت کا کام جاری ہے جسکی وجہ سے شہر کے پوش علاقوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں بھی سیوریج کے گندے پانی کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور چارج سنبھالنے کے بعد قلیل مدت میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل حل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں