10

عوامی فلاحی بہبود کے اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نیاپنی چھت اپنا گھرکاونٹر سمیت دیگر مختلف نوعیت کی سروسز فراہم کرنیوالے کاوٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مرکز میں موجود افراد سے بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانیوالی خدمات کے بار ے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام سہولیات بروقت اور شفاف انداز میں فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور تمام سروسز کو بروقت معیاری اور شفاف انداز میں فراہم کیا جائے۔اس موقع پر انچارج ای خدمت مرکز نے ڈپٹی کمشنر کو ای خدمت میں فراہم کی جانیوالی مختلف سروسز کے بارے میں بریفنگ دی اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں