عوامی مسائل کا حل۔ سیلاب متاثرین کی مدد۔ ڈویژنل کمشنر متحرک

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور شہریو ں کے مسائل کے حل کیلئے سر گرم ، اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں،شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ڈویژنل کمشنرکے سامنے پیش کئے ڈویژنل کمشنرراجہ جہانگیر انور نے متعلقہ افسران کو شہریو ں کے مسائل فوری حل کے لیے کرنے کے احکامات جاری کردئیے اور شہریوں کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انورنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کا جھنگ کا دورہ ،فلڈ ریلیف کیمپس خانوآنہ اور شاہ جیونہ کا وزٹ،انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ،ڈی پی او بلال افتخار کیانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر بھی ہمراہ تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔سیلاب متاثرین کا انتظامات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار ۔ راجہ جہانگیر انور نے دریا کے نشیبی علاقے مسن کا دورہ بھی کیا اور مکینوں سے کھانے و دیگر سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو کھانا،راشن،دودھ اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں دریا کے نشیبی علاقوں میں کشتیوں پر پہنچ کر مکینوں کو راشن و کھانا فراہم کر رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بھی دریا کے نشیبی علاقوں میں موجود ہیں۔سیلاب متاثرین کو کلینک آن بوٹ اور فلڈ ریلیف کیمپس پر طبی سہولیات کی فراہمی بھی جاری ہے۔سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں