عوامی مسائل کا حل یقینی،کمشنر آفس میں ”ہیلو فیصل آباد”مانیٹرنگ سیل قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات پر عمل پیرا ہے۔اس ضمن میں ”ہیلو فیصل آباد” کے تحت کمشنر آفس میں مانیڑنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ ضلع فیصل آباد کی ہر تحصیل سے دو مانیٹرز مقرر کئے گئے ہیں جو فیلڈ میں واسا،پی ایچ اے،ایف ڈی اے،میونسپل کارپوریشن،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،تحفظ ماحول اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے متعلقہ عوامی مسائل نوٹ کرکے مانیٹرنگ سیل ٹرانسفر کریں گے اورمانیٹرنگ سیل کی طرف سے متعلقہ محکمے کو مسائل کے حل کے لئے ڈیٹا ٹرانسفر کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور نے کمشنرآفس میں قائم مانیٹرنگ سیل کا دورہ کرکے انتظامات چیک کئے۔انہوں نے موقع پر افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر ودیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں