عوامی مسائل کےحل کیلئے ”ہیلو فیصل آباد”واٹس ایپ شروع کرنیکی تیاریاں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کومیونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے شکایات کے اندراج اور تیز رفتار حل کے لئے سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت”ہیلو فیصل آباد”واٹس ایپ نمبرشروع کرنے کیلئے اقدامات تیزکردئیے گئے۔اس حوالے سے ڈویژنل کمشنرراجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میںBILYTICA کمپنی کے ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ کے بارے میں آگاہی دی۔ سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہریوں کے میونسپل کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے،ایف ڈی اے،پنجاب فوڈ اتھارٹی،تحفظ ماحول،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلقہ مسائل ایک واٹس ایپ میسج پر حل ہونگے ۔شہریوں کو میونسپل سروسز سے متعلقہ شکایات کے اندراج کا طریقہ کار سادہ ترین بنایا جائے گا۔سینٹرل واٹس ایپ نمبرپر موصولہ تحریری/فوٹو/آڈیو میسجز پر مبنی شکایت کو متعلقہ محکمے کو منتقل اور کمپلینٹ حل ہونے کے بعددرخواست گزار سے فیڈبیک بھی سسٹم میں شامل ہوگا۔عوامی شکایات کے حل کا یہ نظام فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ ہوگا۔سسٹم کو ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کیا جا ئیگا۔کمپنی ماہرین اگلے چند روز میں سسٹم کی ورکنگ بارے فیصل آباد میں متعلقہ محکموں کے ساتھ ورکشاپ کا بھی انعقاد کرے گی۔ڈویژنل کمشنرراجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،اس میں کو تاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی ۔ سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے شہریوں کو اداروں کے حوالے سے شکایات کے اندارج میں آسانی ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں