13

عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل سنے، شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات اور مسائل پیش کئے جس پر کمشنر راجہ جہانگیر انورنے متعلقہ افسران کو فوری طور پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ اس موقع پرڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عوامی خدمت اور ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔افسران شہریوں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں