جڑانوالہ(نامہ نگار)وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا اسد عنایت ڈب کی رہائش گاہ پر آمد شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے سیاسی و سماجی شخصیت اسد عنایت ڈب کی رہائش گاہ کا دورہ کیا،جہاں ان کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ معززین، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری اور اسد عنایت ڈب۔کے درمیان علاقے کو درپیش مسائل، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ وزیر مملکت داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈب فیملی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی بہتری اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جڑانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔اس موقع پر اسد حیات ڈب نے وزیر مملکت داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ دورے کو سیاسی و سماجی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔



