گوجرہ(نامہ نگار) عوامی مشکلات کو دور کر کے آسانیاں پیدا کر نااولین ترجیح ہے۔ جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں جس میں کبھی کوتاہی نہیں برتیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوری خالد جاوید وڑائچ نے دو سال قبل چک نمبر371ج ب کے محکمہ مال کے آگ لگنے سے جل کر ضائع ہو نے والے ریکارڈکے بحال ہو نے والے حلقہ کی پہلی فرد جار ی کرتے ہو ئے مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ضلعی یوتگ ونگ کے صدر چوہدری عقبہ علی وڑائچ ،چوہدری منصوراحمد بھنگو،میاں عمیر حسن سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ حلقہ کا ریکارڈ جلنے کے باعث عوام کے لئے بہت سے مسائل پیداہو ئے تھے جس کی بحالی کیلئے تمام تر وسائی بروئے کار لائے گئے ہیں الحمد اللہ ہماری کواشیں رنگ لے آئیں اور آج اس حلقہ کی پہلی فرد جاری کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر ریونیو افسران کا بے حد شکر گزارہوں جنہوں نے عوام کے اس اہم مسئلہ کو حل کر نے کیلئے ہماری ساتھ مکمل تعاون کیا۔اس موقع پر شہری وسیم صوبہ سمیت دیگر اہلیان علاقہ نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کا حلقہ کی بحالی کیلئے اقدامات کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
44