3

عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر

اسلام آباد (بیورو چیف)27ویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر کردی گئی۔تقویم شاہ کی درخوا ست حافظ احسان کھوکھر کے توسط سے دائرکی گئی، درخواست میں بلوچستان حکومت اور ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا،درخواست کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرفلائی اوورکی تعمیر کے خلاف دائرکی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلائی اوور بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی کی زمین پر بنایا جارہا ہے،عدالت فلائی اوورکی تعمیر فوری طور پر روکنے کا حکم دے، فلائی اوور کی تعمیر ہسپتال کے بالکل ساتھ اور اس کی زمین پر ہورہی ہے، درخواست میں کہاگیا کہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی صوبیکا واحد گردوں کا ہسپتال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں