25

عوامی نمائندوں کاانتخابی عمل نیک نیتی سے سرانجام دینگے ‘ محسن نقوی

لاہور(بیوروچیف)سید محسن نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے محسن نقوی سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہد ے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے سید محسن نقوی کو پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔سید محسن نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے عوامی نمائندوں کے انتخاب کے عمل کو نیک نیتی اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں