31

عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے ماموں کانجن کے ترقیاتی منصوبے ادھورے

ماموںکا نجن (نامہ نگار)مامونکانجن تا ر یخی تشخص والے شہر کی پسماندگی اور بڑھتے ہو ئے عوام کے مسائل کے حوالے سے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہر کے سیا سی ، سماجی ، تجارتی اور دوسرے مختلف شعبہ جات ، متعلقہ لوگوں نے کہا کہ مامونکانجن کی پسماندگی اور ادھورے ترقیاتی کاموں کی وجہ صرف عوام کے مختلف نمائندوں کی بے حسی اور بے حسی پر دلالت کرتے ہیں۔ عوام علاقہ کی ترقی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے نمائندوں کو بہترین مینڈیٹ کا اثاثہ دے کر کامیاب کرواتے ہیں لیکن کامیابی کے بعد یہ نمائندے غنودگی میں چلے جاتے ہیں عوام ڈھونڈتے ہیں لیکن شاید یہ سلیمانی ٹوپیاں پہن لیتے ہیں کہ نظر نہیں آتے بعض نمائندے جو حلقہ اور عوام کا کام کرتے ہیں ان کے آگے مفاداتی ڈائنامیٹ بچھا دیئے جاتے ہیں اپنے مفاد کے لیے یہ اسمبلیاں بھی توڑ دیتے ہیں استعفے بھی دے دیتے ہیں لیکن کبھی علاقہ اور عوام کے مفاد کے خلاف کام ہو تو توجہ نہیں دیتے۔ عوام کے لیے خون کا آخری قطرہ بہا دینے والے پہلے قطرے کی بات نہیں کرتے۔ ووٹ ایک عوامی طاقت ہے یہ پانی کے اس قطرے کی مانند ہے جو سیپ کے منہ میں چلا جائے تو موتی اگر سانپ کے منہ میں چلا جائے تو زہر بن جاتاہے۔ عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے لیے نمائندے اپنا قومی کردار اد ا کریں۔عوام آئندہ بڑی مشاورت سے ووٹ دیں گے۔ عوام کسی سراب میں نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں