جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے جڑانوالہ آمد پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عبدالحنان خان،چیف آفیسر سید یاسر علی شاہ،ایم او آئی صدام تحصیلدار محسن پڈھیار،ایس پی ٹائون ملک عابد ظفر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی گرائونڈ میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں آئے درجنوں مرد/خواتین کی شکایات سنتے ہوتے احکامات صادر کئے اور کہا کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے جڑانوالہ میں ورلڈ بنک کے اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پاپہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے مذکور نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے
36