2

عوام دوست سرکاری ملازمی کو لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی سرگودہا توقیر حیدر کاظمی کے بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ،اے ڈی سی آر فہد محمود ، اے ڈی سی جی عمر فاروق ، اے ڈی سی ایف اینڈ پی محمد ارشد وٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شفیق نیازی ، اے سی سرگودہا آمنہ احسان تارڈ اور سی او ایم سی زویا بلوچ کے علاوہ پی ایچ اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر جہانزیب اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت، شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں