عوام مسلم لیگ(ن)کی حکومت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے،رانا ثناء اللہ خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور’ سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کی سمدن اور مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان کی خوشدامن کی وفات تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی’ اس موقع پر سابق ایم پی ایز شیخ اعجاز احمد’ رانا علی عباس’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر کے علاوہ مسلم لیگ (ن) این اے 104 کے ٹکٹ ہولڈربیرسٹر راجہ دانیال احمد’ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن’ ذوالفقار عنایت’ سابق چیئرمین میاں اقبال انجم’ چوہدری عثمان گجر اور مسلم لیگ (ن) ورکرز بھی موجو د تھی’ سیاسی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ارض وطن صحیح سمت پر گامزن ہے’ وفاقی اور صوبائی حکومت نے فیصل آباد کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے بڑے منصوبے پلان کر لئے ہیں جن پر عنقریب کام شروع ہو جائے گا’ انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں