سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا کے عوام نے استحکام پاکستان پارٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے جبکہ سرگودھا میں پی ٹی آئی کے امیدوار غائب ہونے کی وجہ سے کارکن بھی مایوس نظر آرہے ہیں دوسری طرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی متحرک نظر آرہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جھنڈے لہرائو تحریک کے دوران مختلف مقامات پر پارٹی پرچم لہرانا شروع کردیئے ہیں جس سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر سرگودھا میں متحرک نظر آرہی ہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے پر اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوتا ہے تو پھر سرگودھا سے ایم این اے کی سیٹ ن لیگ کو ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ کیونکہ ن لیگ اس حلقہ سے کامیاب ہوئی ہے اس طرح چوہدری حامد حمید کو دوبارہ ٹکٹ مل سکتا ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف یہ کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں 30%نئے چہرے لائے جائینگے اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پاتا ہے تو ایم این اے چوہدری حامد حمید اور حلقہ پی پی 77-76 سے پاکستان پیپلز پارٹی یہ نشستیں مانگ سکتی ہے۔
29