1

عوام نے اپنا پیٹ کا ٹ کر سولر سسٹم لگوائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکو مت نے سولر صارفین کو سبز باغ دکھائے ۔ بھاری سرمایہ کاری کروائی اور اب نیٹ میٹرنگ ختم کر کے دھوکہ دیا ہے۔پہلے کہا سولر لگا، اب سولر پر ڈاکہ۔اس سے ملک نہیں چل سکتا، مگر ہے کوئی ان کو روکنے والا؟ عوام نے اپنا پیٹ کاٹ کر سولر سسٹم لگوائے، مگر اب بجلی کا محکمہ عوام کی پیدا کردہ بجلی صرف 11 روپے فی یونٹ میں خریدے گا اور جب وہی بجلی صارفین کو بیچے گا تو 40 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل وصول کرے گا۔۔یہ اصلاح نہیں دن دہاڑے کھلی حکومتی ڈکیتی ہے۔ریاست کہتی ہے تم ہم سے بجلی 40 روپے فی یونٹ میں خریدو اور جو بجلی تم خود بنا کر ہمیں دو، وہ ہم 11 روپے میں لیں گے ھر 40 روپے پر 18 ٹیکس بھی ہم لیں گے اور حیرت یہ کہ وہی ٹیکس 11 روپے میں سے کاٹیں گے یہ معاشی پالیسی نہیںیہ انصاف نہیں۔یہ عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے اورعوام کوجیتے جی مارنیکی پالیسی بنائی گئی ہے جسے سوائے ظلم وجبر زور زبردستی کے علاوہ کوئی نام نہیں دیاجاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں