53

عوام کا سیاستدانوں پر 39فوج پر 88فیصد اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(بیوروچیف)گیلپ کے جولائی میں کرائے گئے سروے کے مطابق دیگر تمام اداروں کے مقابلے میں فوج کی مقبولیت سب سے زیادہ 88فیصد ہے۔یہ سروے گیلپ پاکستان نے ایک سیاسی تنظیم کیلئے کرایا تھا جو ان نتائج کا تجزیہ کرنا چاہتی تھی۔ سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام کو میڈیا اور عدالتوں پر 56 فیصد تک بھروسہ ہے تاہم عمومی طور پر سیاست دانوں پر لوگوں کے بھروسے کی سطح صرف 39 فیصد، پارلیمنٹ پر 47 فیصد، الیکشن کمیشن 42 فیصد، پولیس پر 54 فیصد تک بھروسہ ہے۔ بھروسے کے لحاظ سے میڈیا اور عدالتوں کی ریٹنگ اور اسکور بہتر ہے اور یہ 56 فیصد تک ہے۔ سروے میں یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ اداروں کے کام کرنے کے انداز سے کس حد تک مطمئن یا غیر مطمئن ہیں۔ فوج کے معاملے میں اطمینان کی سطح 88 فیصد، میڈیا اور عدالتیں 56 فیصد، الیکشن کمیشن آف پاکستان 42 فیصد، بلدیاتی حکومتیں 51 فیصد، پولیس 54 فیصد، پارلیمنٹ 47 فیصد جبکہ سیاست دان بحیثیت عمومی 39 فیصد تک رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں