67

عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے میڈیکل کالج کو بھی میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دلوانے اور اس سے ملحقہ میڈیکل ہسپتال کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائیگا جبکہ اسلام پورہ پل کی مرمت اور کارپٹ سڑک کا کام مکمل ہوچکا ہے مختلف یوسی میں سیوریج اور گلیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں آنیوالے دنوں میں شاہینوں کا شہر ایک بدلتے ہوئے ماڈل شہر کی صورت اختیار کریگا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین پریشان ہیں مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے سے پاکستان ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں