16

عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ایک ہی دن میں تحصیل کمالیہ کے مختلف علاقوں میں تین کھلی کچہریاں لگائیں، جن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہریاں یونین کونسل 63علاقہ تھانہ بھسی، یونین کونسل چک 712گ ب علاقہ تھانہ صدر اور ٹی ایم اے ہال کمالیہ علاقہ تھانہ سٹی میں منعقد کی گئیں۔ عوام نے پولیس اور مقامی مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے جن پر ڈی پی او عبادت نثار نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کئی مسائل کے فوری حل کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سن کر ان کا فوری اور منصفانہ حل یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں