58

عوام کو ایک معاشی اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے

فیصل آباد( پ ر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ ملک کوئی تھیٹر نہیں ہے جس میں عوام کو مداریوں کی ضرورت ہے۔ عوام کو ایک معاشی اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی صرف پاکستان کو کراچی جیسا بنا نے کادعویٰ کرسکتی ہے۔ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور میاں نوازشریف قابل اعتماد لیڈر ہیں۔وہ عام ا نتخا با ت میں سلیکٹ نہیں ووٹ کی طاقت سے الیکٹ ہونے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن پنجاب سے قومی اورصوبائی حلقوں سے بڑی لیڈ کیساتھ کامیاب ہوگی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں تاہم دوسرے صوبوں میں معاشی استحکام اورملکی مفاد کے لئے پارٹی قیادت غورکرسکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں