سرگودھا(بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سٹی بیوٹیفکیشن پرا جیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں سٹی روڈ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران کمشنر نے مختلف جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار، رفتار اور تکمیل کے مقررہ وقت کا بغور معا ئنہ کیا ۔ متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور سٹریٹ لائٹس کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو ایک صاف، خوبصورت اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔




