عوام کو رمضان میں سستا آٹا ملے گا

لاہور( بیوروچیف)پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیدیا، پنجاب بھر کے 64 سہولت اور رمضان سہولت بارزاروں میں آٹا کم نرخوں پرفروخت کیا جائے گا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھرمیں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔ پنجاب بھرکے 64 سہولت اوررمضان سہولت بارزاروں میں آٹا کم نرخوں پرفروخت کیاجائے گا۔ فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے دس کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ پنجاب بھرمیں فلورملزکی جانب سے 1550آٹاسیل پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔سیل پوائنٹ پردس کلوآٹے کا تھیلا 905 اوربیس کلوکا تھیلا 1810روپے میں فروخت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں