56

عوام کو ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے ‘ محسن نقوی

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران صوبائی وزراء نے ملاقات کی، محسن نقوی نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی عطا کردہ ذمہ داری کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہے۔محسن نقوی نے نگران صوبائی وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں، عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔ملاقات کرنے والوں میں نگران صوبائی وزیرانرجی، انڈسٹریز، انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ایس ایم تنویر، نگران صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، نگران صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن اینڈ سکولزایجوکیشن منصور قادر شامل تھے۔محسن نقوی سے ملاقات میں نگران صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم مراد، نگران صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال افضل اور نگران صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں