عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رمضان نگھبان بازاروں کی سخت نگرانی جاری ہے تاکہ عوام کو ماہِ رمضان میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال کے ہمراہ رمضان نگھبان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو چیک کیا جبکہ شہریوں سے براہِ راست گفتگو کر کے فراہم کردہ سہولیات پر فیڈبیک بھی حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں