19

عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

ساہیوال (بیوروچیف)کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری ہے، مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہرکے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کی چیکنگ کے دوران کیا جہاں انہوں نے حکومتی نرخ پر روٹی کی فروخت کا جائزہ لیا اور روٹی کی کوالٹی، وزن اور معیارکو بھی چیک کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کوسستی روٹی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ڈویژن کے ضلعی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور قیمتوں کے چیک اینڈ بیلنس کو ممکن بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں