32

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے

سرگودہا (بیوروچیف)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو90 جنوبی کا دورہ کیا اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ دورے کے دوران اسپتال کے صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے جینٹورز اور انفیکشن کنٹرول پروگرام کے اسٹاف کی تنخواہوں کے معاملے پر بھی بریفنگ لی اور کمپنی کو ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کرنے کی سخت ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں