عوام کے تعاون کے بغیر جنگ لڑی نہیں جاسکتی،کیپٹن شفقت

سرگودہا (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ” آپریشن بنیان مرصوص” کی عظیم کامیابی پر ضلعی انتظامیہ سرگودہا کے زیرِ اہتمام “یومِ تشکر” انتہائی شایانِ شان اور پْرجوش انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ضلعی، تحصیل اور مقامی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شہریوں کی بھرپور شرکت نے اس دن کو قومی یکجہتی اور شہداء سے محبت کا مظہر بنا دیا۔ بھارتی جارحیت میں جام شہادت نوش کرنے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں گئیں، آرٹس کونسل چوک عوامی مرکز بن گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ ، کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈی پی او صہیب اشرف، ارکان اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، صفدر ساہی، رانا منور غوث، میاں اکرام الحق، سردار عاصم شیر میکن، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شاہنواز رانجھا، چوہدری حامد حمید، محسن شاہنواز رانجھا، پاکستان ائیر فورس کے افسر گروپ کیپٹن شفقت، صدر سرگودہا بار عاصم ایڈووکیٹ ، پاک فضائیہ کے شہید چیف ٹیک محمد اورنگزیب کے بھائی حسن، خواتین اساتذہ، طلبہ و طالبات، رضاکاروں، بوائز اسکاؤٹس اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، جس نے ماحول کو جوش و ولولے سے بھر دیا۔بعد ازاں آرٹس کونسل ہال میں ایک باضابطہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں