ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)خواتین شناختی کارڈ لے کر آٹے کی لائنوں میں ،روزہ رکھ کر سو جانے والے امیر لوگوں کے دروازے بند مردم شماری عملہ گھروں کے باہر ان کے انتظار میں ،تفصیلات کے مطابق مردم شماری عملہ کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی گھر کے دروازے پر دستک دینے پر پتہ چلتا ہے کہ گھر کے سربراہوں کے شناختی کارڈ تو گھر پر موجود ہی نہیں ہے کیونکہ سربراہ تو حکومت کی جانب سے ملنے والا فری آٹا لینے کیلئے گئے ہوئے ہیں ،مردم شماری کا عملہ سارا دن گھروں کے بار بار چکر لگا کر خوار ہو رہا ہے اور بعض اوقات تو آتا کے سنٹر پر ہی جانا پڑتا ہے لیکن وہاں رش ہی اتنا ہے کہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے دوسری جانب رمضان کی وجہ سے امیر لوگ روزہ رکھ کر سو جاتے ہیں دروازے پر گھنٹوں دستک دیتے رہوں کوئی دروازہ کھولنے ہی نہیں آتا اس طرح کی مشکلات کے باعث مردم شماری کا کام وقت پر مکمل ہونے کی بجائے تاخیر کا باعث ہو رہا ہے ،ایسے مشکل حالات میں بھی مردم شماری کا عملہ اپنا قومی فریضہ انتہائی ایمانداری کے ساتھ ادا کر رہا ہے ۔
33